پاکستان اگلے ایک سال کے لئے او آئی سی کا چئیرمین منتخب ہو گا

چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل حافظ محمد شفیق کاشف نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کو کامیاب بنانا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے سعودی عرب کے دورہ سے واپسی پر تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے ایک سال کے لئے او آئی سی کا چئیرمین منتخب ہو گا اور اسی سال او آئی سی کے زیراہتمام پاکستان میں بین الاقوامی ٹریڈ فیر ہو گا جس میں 57 اسلامی ممالک کے سرمایہ کار شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک سے آنے والے اعلی سرکاری وفود کا استقبال روایتی جوش و خروش سے ہونا چاہیے اسلامی ممالک میں پاکستانیوں کے لیے کاروبار اور روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کی نمائندہ کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ کاروبار اور پاکستانی نوجوانوں کو روزگار دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جلد اسلامی ممالک سے کاروباری شخصیات کے وفود پاکستان آئیں گے او آئی سی کی قیادت نے رواں برس اس سلسلہ میں پاکستان میں بین الاقوامی ٹورزم ٹریڈ فیر کا بھی اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد اسلامی ممالک میں مقامی سیاحت کو فروغ دینا ہے لہذا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مقامی سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے