اللہ پاک نے عمران خان جیسا لیڈر عطا کر کے مہربانی کی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی لیڈر سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کو اللہ پاک نے عمران خان جیسا لیڈر عطا کر کے مہربانی کی ہے اللہ کے فضل سے پینٹی آئی ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے اقتتدار میں آئے گی انجنیئر افتخار چودھری کی رہائش گاہ 502 گجر گھر پر نوید افتخار کی جانب سے دئے گئے افطار ڈنر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں عسکری ادارے کے خلاف پی ٹی آئی کے نام سے انڈیا سے اکائونٹس چلائے جا رہے ہیں ہمارے نوجوان اس قسم کی حرکت نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے کہا انجنیئر افتخار ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں علی محمد خان نے اپنی تقریر میں انجنیئر افتخار اور نوید افتخار نے پارٹی کے لیے جان لڑا دی ہے وہ عمران خان کے جاں نثار ساتھی ہیں میں انجنیئر صاحب کی صحتیابی کے لیے دعا کرتا ہوں ۔ سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے ہر جوش نعروں کی گونج میں کہا کہ اسمبلی میں کی گئی تقریر کر کے میں نے کوئی احسان نہیں کیا یہ اللہ کی جانب سے ایک بخشش تھی جس نے ہمت دی کہ میں نے ملک کے لٹیروں کے سامنے خطاب کیا اور یہ اسی اللہ کی دین تھی جس نے عمران خان کو باطل کے سامنے جراء ت اظہار دی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر علی محمد خان نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل کریں اپنے والدین کی خدمت کریں ۔انہوں نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ میں نے اسمبلی میں پارٹی کی نمائیندگی اللہ سے ڈر کے کی ہے میں کہنا تو نہیں چاہتا لیکن پھر بھی بتا دیتا ہوں آٹھ سال سے اسمبلی میں ہوں اور ایک دن بھی بغیر وضو کے اجلاس میں نہیں بیٹھا ۔نوجوانوں کی پرجوش تالیوں میں ناظم تقریب سکندر ستی کے مطالبے کے جواب میں علی محمد خان نے کہا انجنیئر افتخار اور نوید افتخار جیسے پارٹی کے ساتھی ہمارا فخر ہیں ۔
تقریب سے امین شوکت گجرفیصل آباد فیصل آباد محمد کلیم شاہزیب نوید افتخار سکندر ستی و دیگر نے بھی خطاب کیا
شرکاء تقریب میں فہد شیخ عابد مختار کامران سواتی جہانگیر قریشی راجہ دانیال شیخوپورہ سے خرم شہزاد ورک طارق شاہ فراز اور سینکڑوں نوجواں شریک ہوئے