آصفہ بھٹو کا کابینہ کے حلف اٹھانے والے پی پی اراکین کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام

سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے والے پی پی اراکین کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

آصفہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حلف اٹھانے والے پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کو مبارکباد۔ 

اُنہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ دیا ہے، معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔

آصفہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن پی پی پی کو پورا یقین ہے کہ آپ پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کریں گے۔