تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز کو 7 ملین یعنی 70 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون سیاستدان بن گئی ہیں جن کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد7 ملین ہے۔