اپاکستان کے دوتہائی سے زیادہ شہری 2022میں نئے عام انتخابات کے خواہاں ہیں یہ بات ایک تازہ ترین سروے میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت ملک کے اندر اسی سال عام انتخابات چاہتی ہے اور وہ پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے متعلق مسلم لیگ نواز کی قیادت والی حکومت کے دلائل سے مطمئن نہیں ہے.