اآل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آئے روز بجلی، گیس، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میںاضافے اور بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سےتاجر برادری سخت پریشان ہے، ملک میں عدم استحکام ہے، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔جو مفت پٹرول لیتا ہے اس کو ختم کریں،ہمارا خون چوس کر حکمران عیاشیاں کررہے ہیںبیوروکریٹ 5 ارب تنخواہیں لیتے ہیںان حکمرانوں کے بچے ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں مگر یہ غریب کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں پڑھنے نہیں دے رہے،حکومت تاجروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو سنجیدگی کیساتھ حل کرے بصورت دیگر تاجر برادری اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی، حکومت کی جانب سے بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بے تحاشا اضافے کیخلاف اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ کہ آئے روز بجلی، گیس، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میںاضافے اور بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے، ملک میں عدم استحکام ہے جس سےتاجر برادری سخت پریشانی کا شکارہے، رانا ثناءاللہ سیاستدانوںکیساتھ جو مرضی سلوک کریں مگر ہمیں تنگ نہ کریں۔ انتظامیہ ڈنڈا لے کر ہمارے سر پر ہے کہ چیزیں مہنگی نہ کروجب پٹرول مہنگا ہوجاتا ہے تو چیزیں کیسے سستی ہونگی سب سے مہنگی بجلی تاجر خرید رہا ہےایک گھنٹہ بجلی ہوتی ہے ایک گھنٹہ نہیں ہوتی ہم سمجھتے تھے کہ عمران خان نا تجربہ کار ہے یہ تو ان سے زیادہ ناتجربہ کار نکلے،آپ خدارا پٹرول سستا کرے، تاجر بہت پریشان ہیںاس وقت اخراجات پورے کرنے کیلئے تاجر کے پاس پیسہ نہیں بجلی،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائےاگر کہیں سے پٹرول سستا مل رہا ہے تو لےکیوں نہیں لیتے؟؟قوم کو بتایا جائے جہاں سے سستا پٹرول مل رہا ہے تو لینے میں کیا خرج ہے؟عام دکاندار آلو، پیاز کیسے سستا دے سکتا ہے؟دودھ والے سپلائی بند کرنے کے درپے ہیںان کو چاہئے کہ تاجروں کیساتھ بیٹھےایک وقت ہوتا تھا لوگ چپ ہوتے تھے اب انقلاب کا وقت ہےوزیراعظم صاحب آپ سیاستدان اچھے نہیں ہیں، انتظامی افسران ہمارے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ان کو کون روکے گا؟ ہمارا کام سیاست نہیں کاروبار کرنا ہےہمارے کاروبار میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں،چیف جسٹس سے گزارش ہے جوبھی مفت پٹرول لیتا ہے اس کو ختم کریں،ہمارا خون چوس کر حکمران عیاشیاں کررہے ہیںبیوروکریٹ 5 ارب تنخواہیں لیتے ہیںان حکمرانوں کے بچے ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں مگر یہ غریب کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں پڑھنے نہیں دے رہے۔ہر روز 5 5 تاجروں کو ڈی سی حوالات کے اندر کرتا ہےاس ملک میں کرپشن پر سزائے موت کی سزا ہونی چاہئے، اس موقع پر صدر فریش ملک ایسوسی ایشن مظفر احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جتنے بھی ڈیری فارم ہیں ان کا چارہ پنجاب سے آتا ہے سبز چارہ بہت مہنگا ہے دیگر اجناس مویشیوں کی ادویات مہنگی ہیں لوگ ڈیری فارم بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے ڈی سی راولپنڈی اسلام آباد سے کہتا ہوں کہ یہاں کے ڈیری فارم بچا لیں اگر تاجروں کی گرفتاریاں اور ہراساں کرنا بند نہ ہوا تو جلد شٹر ڈاون کی کال دیں گے۔اس موقع پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے سرپرست بشیر نون، سید الطاف حسین، نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر سجاد ،عبداللہ اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
