ہرطالب علم لیپ ٹاپ خرید سکےگا

 ملک بھر کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 2 ہزار184ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جس میں وفاق کا ترقیاتی بجٹ800 ارب، خیبر پختونخواہ کیلئے299، ضم شدہ قبائلی علاقوں کا50 ارب، پنجاب 585 ارب، سندھ 355 اور بلوچستان کیلئے143 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔  ملک بھر کیلئے آئندہ ترقیاتی بجٹ2 ہزار184 ارب اور صوبوں کی اے پی سی سی میں1384 ارب ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے۔بتایا گیا ہے کہ مجموعی ترقیاتی بجٹ2 ہزار184 ارب میں آئندہ مالی سال وفاق کا ترقیاتی بجٹ800 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ارکان قومی اسمبلی کی پبلک اسکیم کیلئے91 ارب روپے، آزاد جموں کشمیر اور گلگت کیلئے95 ارب روپے بجٹ رکھا جائے گا۔ بجٹ دستاویز میں کہا گیا کہ خیبرپختونخواہ میں ضم شدہ علاقوں کے لیے 50 ارب کے پراجیکٹس کی تجویز دی گئی ہے۔