وزیراعظم شہبازشریف نے مزید 8 معاونین خصوصی کا تقرر کر دیا ہے،نئے معاونین خصوصی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب خان گڑھ سے رکن قومی اسمبلی نواب ذادہ افتخاراحمدخان بابر، رضاربانی کھر، ارشاد احمد خان، مہیش کمار ملانی، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، اٹک سے پیپلزپارٹی کے راہنماء سردار سلیم حیدر، سرگودھا سے تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ بچہ شامل ہیں،ان معاونین خصوصی کو قلم دان بعد میں سونپے جائیں گے
