کامران عباسی اور قاضی الیاس گروپ کے مابین کانٹے دار مقابلہ

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ممبرز کے لیے انتخابات 19 ستمبر کو ہوں گے، پولنگ جی نائن سیکٹر کے کمیونیٹی ہال میں ہوگی، جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے اہل ووٹرز اپنے ووٹ کے ذریعے دو سال کی مدت کے لیے 14 ایگزیکٹو کا انتخاب کریں گے اور اس کے بعد خواتین کی نشست کے لیے انتخاب ہوگا، ایگزیکٹو کونسل کے انتخاب کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا انتخاب کیا جائے گا جن کی مدت ایک سال کے لیے ہوگی، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی حالیہ انتخابی مہم میں ممبرز کا جوش خروش دیدنی ہے اور شہر کی ہر بڑی مارکیٹ میں اس انتخابی عمل کی دھوم مچی ہوئی ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ تاجر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں تاہم اس بار فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین کامران عباسی اور قاضی الیاس گروپ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہے اس مقابلے کی وجہ سے وہی امیدوار کامیاب ہوں گے جن کا ووٹرز سے باقاعدہ رابطہ اور انہیں ووٹر کی ذاتی جان پہچان ہے جو امیدوار محض پینل ووٹ کی وجہ سے پر امید ہیں انہیں اپنی کامیابی کے لیے محنت کرنا ہوگی کیونکہ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات میں پینل ووٹ کاسٹ ہونے کی امید کم کی جارہی ہے