وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے سعودی عرب کے روایتی تلوار ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں 2 روزہ ثقافتی شو منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ سمیت حکومتی شخصیات اور عام افراد نے بھی شرکت کی جہاں موجود فیملیز
کو سعودی سفارت خانے کی جانب سے تحائف بھی دیے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب کے 92ویں قومی دن کے موقع پر ولی عہد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے عوام کے لیے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے سعودی عرب کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال اور اس حوالے سے جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین اور شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ایئر بریج کے قیام، اور پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے عام لوگوں سے عطیات وصول کرنے کے لیے مملکت میں ’’سہیم‘‘(Seham) پورٹل کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔