وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب صدی کا سب سے بڑا ڈیزاسٹرتھا۔ سیلاب کے تناظر میں پوسٹ ڈیزاسٹر ضروریات سے متعلق تخمینہ رپورٹ کے اجرا ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا، یہ صدی کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ملک نہیں جس میں 33ملین لوگ متاتر ہوئے ہوں، تقریب کا مقصد سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سیلاب مدد تعاون کرنے والے تمام اداروں کا مشکور ہے، پاکستان کو سیلاب جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے موثر منصوبہ بندی کرنا ہے۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ ایسا سیلاب ہم نے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا، اس مرتبہ سیلاب نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کر دیا۔