جسٹس گلزار احمد کی چیف جسٹس کے عہدے پر نامزدی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزارت قانون کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دی تھی۔صدر پاکستان نے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے یہ منظوری دی جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر 2019ء کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی مدتِ ملازمت 20 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے
