آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار پر حاضری دی ہے، آرمی چیف نے داتا دربار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے ملکی سلامتی اور خوش حالی کے لیے بھی دعا کی۔ بہاولپور کے قریب سرمائی تربیتی مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، تربیتی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف نے سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ٹرانس فرنٹیئر آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔ان مشقوں میں پاک فضائیہ اور سعودی زمینی افواج کے دستے بھی شریک تھے، سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی یہ مشقیں دیکھیں جب کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکا کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں