پاکستان میں آئی ٹی فری لانسرز کی تعداد میں اچانک اضافہ
پاکستان ریکارڈ افراطِ زر کے ساتھ سنگین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ ابتر ہوتا تجارتی توازن اور سیاسی عدم استحکام کے باعث غیرملکی کرنسی کی شدید قلت اور پاکستانی روپیہ کی قدر میں کمی ہوگئی ہے۔ اپنی گزربسر کیلئے 40 لاکھ تک افراد آئی ٹی شعبے میں بطور فری لانسر کام کرنے لگے ہیں۔