ڈاکٹر اصلاح الدین مینگل کو براہوی اکیڈمی کا تاحیات چیئرمین منتخب کرلیا گیا

ممتاز ادبی اسکالر صدارتی ایوارڈ یافتہ شخصیت پاکستان پریس کونسل کے سابق سربراہ اور بلوچستان کے سابق ایڈووکیٹ جنرل ڈاکٹر اصلاح الدین مینگل کو براہوی اکیڈمی کا تاحیات چیئرمین منتخب کرلیا گیا‘ اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب بھی مکمل ہوگیا ہے ان عہدیداروں کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے منتخب ہونے والے عہدیداروں میں وائس چیئرمین‘ سیکرٹری‘ جائنٹ‘ فنانس سیکرٹری اور دیگر عہدیدار شامل ہیں‘ براہوی اکیڈنی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے ممبر نصراللہ زیرے نے ایک قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا‘ براہوی اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل اور دیگر عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے بلوچستان کی تمام ادبی اکٌدمیوں کے لیے صوبائی حکومت کی گرانٹس بڑھائی جائیں اور یہ حد پانچ کروڑ ہونی چاہیے اور ایک کی بجائے سب کو مساوی گرانٹ دی جائے تالہ صوبے کی تمام زبانوں کو ترقی کے لیے یکساں نوقع نیسر آئیں انہوں نے کہا کہ براہوی زبان کو تعلمی نصاب کا حصہ بنایا جائے اور تعلیمی اداروں میں اسکول کی سطح سے لے کر یونیورسٹی تک براہوی زبان کی تدریس کے لیے انتظامات کیے جائیں اور شعبہ جات بنائے جائیں