گیس سیلنڈر دھماکے سے دو افراد زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک ریستوران میں گیس سیلنڈر دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کرہسپتال منتقل کیا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق شہری دفاع نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ’ریاض کے علاقے ’الربیع ‘ میں واقع ایک ریستوران میں  دھماکہ کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں کی ہیں‘۔