برطانیہ کی سب سے پرانی میڈیکل یونین نے سرکاری شعبے کی اُجرتوں میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے بیرونی ممالک سے آئے ورکرز کے سرکاری نظام صحت استعمال کرنے کے لیے ادا کی جانے والی رقم میں اضافہ کرنے کے حکومتی منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈاکٹرز ان یونائیٹ، جو جونیئر ڈاکٹروں، جنرل پریکٹیشنرز اور ہسپتال کے کنسلٹنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اس اقدام پر ’حیران ہیں‘، کیونکہ اس سے تارکین وطن کو نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) استعمال کرنے کے لیے دوگنا ادائیگی کرنا پڑے گی۔