وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو فرینڈلی اپوزیشن کے ٹرائیکا کے ہمراہ اپنے قریبی عزیز اور ضلع چئیرمین آواران نصیر بزنجو کو نگراں وزیراعلی کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اپنے عزیز کو نامزد کر دیا ہے، اور بلوچستان کا نگراں وزیراعلیٰ نصیر بزنجو کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی این پی اور صادق سنجرانی کو اس حوالے سے آمادہ کرلیا ہے، جب کہ جے یو آئی کو منانے کی ذمے داری بی این پی مینگل کو دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قدوس بزنجو نگران وزیراعلیٰ کے لئے ایک سے زائد نام اپوزیشن کے سامنے رکھیں گے، اور اپوزیشن کی اہم جماعت بی این پی حمل کلمتی کا نام تجویز کرے گی، جب کہ اپوزیشن بھی حکومت کے سامنے ایک سے زائد نام سامنے رکھے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کوئی بھی ہو صوبے کا عارضی کنٹرول ٹرائیکا کے پاس رہے گا۔