الصفاء گروپ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں مناسب قیمت او ر ڈسکاونٹ آفر کے ساتھ فارم ہائوسزمیں سرمایہ کاری کرنے کیلئے نیا پراجیکٹ لانے کا فیصلہ ،الصفاء فارم ہائوسز کی پری لانچنگ اور اوپن ہائوس تقریب میںسیاسی و سماجی شخصیت سمیت اسلام آباد سمیت اندرون و بیرون ملک سے رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ اہم شخصیات ، تاجر برادری اور عوام نے بھرپور شرکت کی اور الصاف فارم ہائوسز پراجیکٹ کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا شاہکار قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق الصفاء گروپ کے پراجیکٹ الصفاء فارم ہاوسز کی پری لانچنگ اور اوپن ہائوس کی تین روزہ تقریبات منعقد ہوئی جن کی میزبانی الصفاء گروپ کے چیئرمین محمد کاشف چوہدری ، وائس چیئرمین ضیاء احمد راجہ اور سی ای او فہد چوہدری نے کی ۔اوپن ہائوس تقریبات میںسابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، حنیف عباسی،سابق ممبر قومی اسمبلی،سینیٹر سرادر شفیق خان ترین،سردار یاسر الیاس خان سی ای او سینٹورس و صدر اسلام آباد بلڈرز ایسوسی ایشن،احسن ظفر بختاوری صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سردار طاھر صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان،چوہدری زاہدر فیق جنرل سیکرٹری اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن ، چوھدری عبدالروف سابق صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن،شیخ عبدالسلیم چیرمین پروگریسو گروپ اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن ،الطاف بھٹ صدر کوآپریٹو سوسائٹیز ایسوسی ایشن اسلام آباد،شیخ ناصر علی صدر پاک چائنا بزنس فورم،راجہ حسن اختر صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن بلیو ایریا ،راجہ جاوید اقبال صدر انجمن تاجران جی نائن مرکز،راشد ھمایوں صدر پرتگال پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن،خواجہ خلیل سالار صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن آئی نائن مرکز،اخلاق عباسی صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن جی ٹن مرکز،شرجیل میر ، طاہر تاج بھٹی ، کمال پاشا ،ملک صفت محمود، شفیق سواتی ، چوہدری نواز بسرا، یاسر جمیل عباسی ، عاصم عباسی سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اور الصفاء فارم ہاوسز پراجیکٹ کو اسلام آباد کا شاہکار پراجیکٹ قرار دیا اور کہا کہ الصفاء گروپ کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کے پہلے بھی کئی پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور الصفاء فارم ہائوسز کی لانچ سے قبل ہی سرمایہ کاروں نے اس پراجیکٹ میں بھاری سرمایہ کاری کرنا شروع کر دی ہے اس موقع پر الصفاء گروپ کے چیئرمین محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی میں ایک مایوسی پائی جاتی ہے اور ہر شخص پریشانی کا شکار نظر آتا ہے ایسے میں ہم نے الصفاء فارم ہاوسز پراجیکٹ کی صورت میں ایک امید کی نئی کرن سامنے لائی ہے ، پاکستان وسائل سے بھی مالا مال ہے اور اور لوگوں میں جذبہ بھی ہے اورایسے پراجیکٹ ان حالات میں امید کی ایک کرن ہے ،، اسلام آباد میں کوئی بہت بڑی انڈسٹری نہیں ہے اور اور زیادہ انحصار رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ہے اور ہم عوام اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات سے مزین سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ دیں گے جس میں تمام سہولیات میسر ہونگی اور ہماری کوشش ہے کہ سستے اور معیاری فارم ہائوسز فراہم کیے جائیں ۔الصفاء فارم ہاوسز کے اوپن ہائوس ایونٹ کے موقع پر سینئر سیاست دان و سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے الصفاء گروپ کے چیئرمین محمد کاشف چوہدری اور ان کی ٹیم کو اس اہم پراجیکٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کم قیمت پر فارم ہاوسز کیلئے پلاٹ فراہم کرنا ایک نادر موقع ہے اور سرمایہ کار اور عوام اسلام آباد میں فارم ہاوسز کیلئے پلاٹس کے حصول کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور ایسے فارم ہائوسز جو تمام سہولیات سے مزین ہوں امید کرتا ہوں کہ الصفاء فارم ہاوسز پراجیکٹ لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کیلئے فائدہ مند ہوگا اور سرمایہ کاروں کو بھی اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے منافع ملے گا ،انہوںنے اس پراجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الصفا ء فارم ہاوسز پراجیکٹ کا مستقبل تابناک ہے ۔
