بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خراب پرفارمنس پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ وسیم اکرم نہیں ہے انھیں زیادہ نہیں چڑھانا چاہیے۔
گزشتہ روز احمد آاباد میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
بھارت کے خلاف جہاں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی وہیں پاکستانی بولنگ بھی بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔