لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشان حیدر) کے یوم ولادت کے موقع پر 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے دوران دلیری اور بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کرنے پر سنہری حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشان حیدر) کے یوم ولادت کے موقع پر ان کو 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے دوران شجاعت، دلیری اور بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کرنے پرخرچ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے جس شجاعت، دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے شدید زخمی حالت میں دشمن کے بنکر میں گھس کر دشمن کو دبوچ لیا اور اس حالت میں جام شہادت نوش کیا جس کے اعزاز میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز (نشان حیدر) سے نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی قربانی کو تاریخ میں سنہری حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید تمام شہداء کی بے مثال قربانیوں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہید لانس نائیک محمد محفوظ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں