وہ ہمارے دلوں میں ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انتہائی قابل احترام آنٹی صاحبہ
جناب احمد سعود صاحب
جناب عمر فاروق صاحب
اور تمام اہل خانہ
السلام علیکم
آج تین نومبر ہے‘ صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ صحافی‘ قبلہ محترم جناب سید سعود ساحر صاحب کی وفات کو تین سال ہورہے ہیں‘ وہ اس دنیا سے انتقال کرچکے ہیں اور ابدی نیند سو رہے ہیں‘ مگر………… وہ ہمارے دلوں میں ہیں‘ ان کی یاد ہمیشہ ذہن اور دلوں میں تازہ رہتی ہے‘ وہ حقیقی معنوں میں اللہ کے نیک بندے اور صالح انسان تھے
انہوں نے نہائت جرائت مند‘ بے باک‘ اور فرنٹ فٹ پر رہ کر بھرپور زندگی گزاری‘ ان کے دل میں اللہ کے سوا کا کسی کا خوف نہیں دیکھا‘ وہ کھلے دل کے مالک تھے‘ دوستوں کی ترقی پر خوش ہوتے تھے‘ کبھی کسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے‘ ہمیشہ ہر کسی کی مدد کے لیے تیار رہتے‘ آج پاکستان میں جتنے بڑے بھی نام ہیں صحافت میں‘ ہم نے یہ سب ان کی دہلیز پر کھڑے دیکھے ہیں‘
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے‘ آمین
جنت الفردوس میں انہی اعلی سے اعلی مقام عطاء فرمائے آمین
ان کے تمام لوحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
ان کے تمام حباب اور دوستوں کو ان جیسا بن کر رہنے اور دوستوں کے اور انسانیت کے کام آنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین
میری جانب سے قبلہ شاہ صاحب کی تیسری برسی پر تعزیت قبول فرمائیں
شکریہ
میاں منیر احمد

اپنا تبصرہ لکھیں