اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان

نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان  کر دیا گیا۔

اسموگ نے لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10 نومبر جمعے کو لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع ، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے اضلاع میں اسموگ کے پیشِ نظر چھٹی کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 نومبر جمعے کو دفاتر اور اسکولوں کی چھٹی ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں