چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کا کہنا ہےکہ نواز شریف ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں، اس بار نواز شریف کی کوشش ہےکہ ہماری پوری ٹیم کو کھیلنے ہی نہ دیا جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سمیت متعلقہ اداروں سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن متنازع ہوجائیں گے۔