خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال، اصلاح و مرمت کا آغاز

خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال، اصلاح و مرمت کا آغاز گزشتہ شب کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کے منتخب کردہ اداروں کی سربراہی میں مقررہ پروگرام کے تحت دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کے ادارے نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے اپنی نگرانی میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں