طلبہ کو بجلی پر چلنے والی موٹربائیکس دینے کا اعلان

صوبہ پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی نے صوبے کے طلبہ کو بجلی پر چلنے والی موٹربائیکس دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکومتی مشینری نے طالب علموں کو الیکٹرک بائیکس دینے کا ایک قابل عمل فارمولہ تیار کیا ہے۔

 دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ الیکٹرک بائیکس صرف یونیوسٹریز اور کالجز کے طلبہ کو دی جائیں گی، اور اس حوالے سے بینک آف پنجاب حکومت کی مالی معاونت کرے گا۔

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل نے بتایا کہ ’ہم قابل عمل تجاویز وزیراعلٰی پنجاب کو بھیجیں گے جو اس پر حتمی منظوری کابینہ سے لیں گے۔ اب اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ طالب علموں کو رعایت کتنی دی جائے گی، تاہم ہم نے اپنے قابل عمل پروپوزل تیار کر لیے ہیں۔

پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ جاوید احمدی قاضی کے مطابق ’ہم نے مارکیٹ میں موجود تمام مینفیکچرز اور ان کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس پروگرام کے تحت سٹوڈنٹس سے آن لائن درخواستیں لی جائیں گی۔ اور پھر ان کی قرعہ اندازی بھی ہو گی۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں