حکومت ملک میں طلب اور رسد کے معاشی قانون اور اصول کے مطابق معاشی پالیسی بنائے

یڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں طلب اور رسد کے معاشی قانون اور اصول کے مطابق معاشی پالیسی بنائے تو اسے کامیابی مل سکتی ہے‘ اس ملک میں ایک خاص اور بڑے طبقے نے ہمیشہ مراعات سمیٹی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں کاروبار کی مارکیٹ بحران کا شکار ہوئی ہے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ملک میں پچیس لاکھ سالانہ نئے گھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو اپنی چھت میسر آسکے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ یہ مارکیٹ حکومت سے فوری توجہ کا تقاضہ کر رہی ہے اگر حکومت رئیل اسٹیٹ کی انڈسٹری کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے تو اسے کامیاب مل سکتی ہے اور اسے اپنے منشور پر عمل کرنے کا بہتر اور آسان راستہ بھی مل جائے گا لیکن اگر یہی کام حکومت نے کسی مافیا کے حوالے کردیا تو پھر نتائج بھی بہتر نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کا بات علم ہے کہ ایک خاص طبقہ حکومت کو اپنے مقاصد کے لیے فیصلے کرنے پر مجبور کر رہا ہے لیکن ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کا پلیٹ فارم ملک میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں حکومت کی مدد کر سکتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں