معروف علماء کرام کا گیس چوری کو حرام قرار دیتے ہوئے سردیوں کے دوران گیس کا استعمال احتیاط سے کرنے پر زور

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان کے معروف علماء کرام نے گیس چوری کو حرام قرار دیتے ہوئے سردیوں کے دوران گیس کا استعمال احتیاط سے کرنے پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عوام میں حفاظتی آگاہی مہم کے حوالے سے علماء کرام اور میڈیا کے ساتھیوں سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مشترکہ نشست سے سوئی سدرن کے جنرل مینیجر بلوچستان ریجن انور بلوچ، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا محب اللہ آغا، مفتی نعمان،
مولانا مطیع اللہ، مولانا مظہر لیاقت، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عرفان سعید، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبد الخالق رند اور سوئی سدرن کے چیف مینیجر ایچ ایس سی امیر محمد دھوتانی نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فراضٔ ترجمان سوئی سدرن، سلمان صدیقی نے سر انجام دئے۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینیجر بلوچستان انور بلوچ نے کہا کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ کوئٹہ کو لو پریشر سے نجات دلانے کیلئے کئ منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جن میں سے ۱۳۰۰ ملین روپے کی لاگت سے کافی مکمل ہوچکے ہیں جبکہ کچھ منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ھماری کوشش ہوگی کے علماء کرام اور میڈیا کے ساتھیوں سے سال میں ایک نہیں بلکہ دو یا چار دفعہ نشست کی جائے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا انوار الحق حقانی نے کہا کہ سردیوں میں گیس کے ناپائدار چولہوں، پرانے پائیپ اور کلپس سے گیس لیک ہوتی ہے جس سے اموات واقع ہوتی ہے جس کے لئے چولہے اور ھیٹر کو رات کے وقت بند کرکے سونا چاہیے۔

مولانا سید محب اللہ آغا نے کہا کہ گیس چوری کرنا گناہ ہے اس آگاہی مہم میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں۔ وہ عالم ہیں اور وہ مساجد میں اپنے خطبات کے ذریہے اپنا پیغام سیدھے عوام تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے ادارے سے مخاطب ہوتے ہوے کہا کہ وہ غریب عوام کو ملنے والے زاعد بلوں پر نظر ثانی کر کے انکو ریلیف پہنچایں۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عرفان سعید نے سوئی سدرن کی موجود انتظامیہ سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان خاص کر کوئٹہ کے عوام کو بلوں کے مد میں رلیف دیکر فی گھر کمروں کے حساب سے فکس کیا جائے۔

کویٹہ پریس کلب کے صدر عبد الخالق رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان سے گیس نکل رہی ہے مگر افسوس سے ان کو ایک تو گیس ملتی نہیں اگر گیس ملتی ہے تو غیر حقیقی بل انکو پریشانی میں ڈال دیتے ہیں۔

ترجمان سوئی سدرن, سلمان صدیقی نے کہا کہ تمام تجاویز سے بہت رہنمائی حاصل ہوئی ہے, کوشش ہوگی کہ ان پر عمل درأمد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسہابرس سے جاری اس آگاہی مہم میں میڈیا اور علما کرام بہت اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ادارہ انکے اس تعاون پر انکا مشکور ہے۔

اس نشست کے بعد مہمانوں کی تواضع کے لۓ ظہرانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں