عابد علی کا ڈیبیو ون ڈے کے بعد ڈیبیو ٹیسٹ

عابد علی کا ڈیبیو ون ڈے کے بعد ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی سنچری بنانے کا ریکارڈ، نوجوان کرکٹرنے تاریخ رقم کر دی، بابر اعظم نے بھی ٹیسٹ کیرئیر کی تیسری سنچری بنائی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ہے۔ بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ میں صرف 2 روز کھیل جاری رہ سکا۔سری لنکا نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے اور اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم نے 2 وکٹ پر 252 رنز بنائے۔ اس میچ میں پاکستانی نوجوان بلے باز عابد علی نے کا ورلڈ ریکارڈ بناتے ہوئے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی سنچری بنائی۔عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے ڈیبیو میں آسٹریلیا کیخلاف سنچری بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں