پیما نے صوبائی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صوبائی صدور کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پیما ممبران نے خفیہ رائے دہی کے تحت صوبائی کنونشنز میں صدور اور ایگزیکٹو کونسل اراکین کا انتخاب کیا۔

نتائج کے مطابق ڈاکٹر آصف محمود کھوکھر پنجاب شمالی، ڈاکٹر نور حسین ملک پنجاب شمالی، ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمان پنجاب جنوبی، ڈاکٹر فخر عالم خیبر پختونخوا، ڈاکٹر عبدالرشید وہاب سندھ، ڈاکٹر عبدالجبار بلوچستان کے صدر منتخب ہوئے جبکہ پیما آزاد کشمیر کے ممبران نے ڈاکٹر محمد عثمان اور گلگت بلتستان کے ممبران نے ڈاکٹر عنائت اللہ طاہر کو صدر منتخب کیا۔

پیما مرکزی ترجمان کے مطابق یہ انتخاب دو سالوں کے لیے کیا گیا ہے۔ صوبائی سطح پر ہونے والے ڈاکٹرز کے کنونشن پنجاب میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی/ پنجاب میڈیکل کالج، سندھ میں اسریٰ میڈیکل یونیورسٹی حیدرآباد، خیبر پختونخوا میں سیدو میڈیکل کالج سوات، بلوچستان میں کوئٹہ پریس کلب، آزاد کشمیر میں راولاکوٹ اور گلگت شہر میں منعقد ہوئے جن میں ہزاروں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں