سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز شدید متاثر

 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز شدید متاثر، صارفین کو سوشل میڈیا ایپس تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہوئی ہیں۔ ایک ماہ کے عرصے میں پاکستان میں تیاری مرتبہ سوشل میڈیا سروسز ڈاون ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام کی سروسز تعطل کا شکار ہیں۔کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں ہفتے کی شب 7 بجے سے انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں