اسلام آباد میں پروقار تقریب ، نسٹ اور بیكس كی جانب سے خصوصی اسٹال


تعلیم كے عالمی دن كی مناسبت سےلرننگ فار پیس كے عنوان سے وزارت وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت كے زیر اہتمام مركزی تقریب نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد كی گئی، صدر پاكستان ڈاكٹر عارف علوی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شركت كی ۔ طلبہ، اساتذہ،اور شہریوں كی بڑی تعداد نے تقریب میں شركت كی ۔ اس موقع پر نیشنل انڈومنٹ اسكالر شپ فار ٹیلنٹ نسٹ كی جانب سے خصوصی اسٹال سجایا گیا جس میں طلبہ كو تعلیمی وظائف اور معلومات فراہم كی گئی۔ نسٹ مختلف شعبہ جات میں غریب اور مستحق بچوں كو خالصتا میرٹ كی بنیاد پر تعلیمی وظائف فراہم كرتا ہے ۔ اب تك 6 ہزار سے زائد طلبہ ڈگری لیول ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں نسٹ كے تعلیمی وظائف سے مستفید ہو چكے ہیں ۔ نسٹ كی جانب سے ملك بھر كے سركاری و نجی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں طلبہ كو وظائف فراہم كیے جا رہے ہیں۔بیسك ایجوكیشن كمیونٹی اسكولز كے بچوں نے تقریب میں ٹیبلوز پیش كیے ۔ یہ وہ بچے ہیں جو غربت اور وسائل كی كمی كے باعث رسمی تعلیم نہیں حاصل كر سكے ۔ ایسے بچوں كو وزارت تعلیم كے بیسك ایجوكیشن كمیونٹی اسكولز تعلیم كے زیور سے آراستہ كر رہے ہیں ۔ بیسك ایجوكیشن كمیونٹی میں اس وقت 53 ہزار سے زائد بچے غیر رسمی تعلیم حاصل كر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں