جماعت اسلامی کے نائب امیرو امیدوار حلقہ این اے 48 اسلام آباد ملک عبدالعزیز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو اہل اسلام آباد ترازو کی جیت کو یقینی بنا کر جدید ترقی یافتہ اسلام آباد کی بنیاد رکھیں گے،ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والے کھوٹے سکے پھر سے کسی کی اشیر آباداور جوڑ توڑکرکے حکومت بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہیں حکومت تو دور کی بات ہے کوئی ووٹ تک نہیں دے گا، انھوں نے کہا عوام نے کھوٹے سکوں کو پھر سے آزمانے سے توبہ کر لی ہے جبکہ، باشعور عوام،ملک تعمیر و ترقی اورمشکل ترین حالات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے 8فروری کو ترازو کو کامیاب کرائیں گے اور ترازو کی کامیابی کا مطلب عوام اور ملک و قوم کی کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترلائ بازار کا دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔
ملک عبدالعزیز نے کہا جماعت اسلامی کی تاریخ ہمیشہ سے خدمت خلق سے عبارت ہے اور ہم عوامی خدمت کے جذبے سے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وطن عز یز کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے انتھک کوشش کریں گے اور وطن عزیز میں بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگیوں میں خوشحالی اور خوشیاں لائیں گے، انھوں نے کہا 8 فروری کو ان کھوٹے سکوں کا ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کرکے ان کی منفی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔
