۔ پاکستان کے 76 سالہ دور میں ایک نئی اور منفرد تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، بھرپور سیاسی جدوجہد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی مریم نواز تخت پنجاب کی بڑی ذمہ داری نبھائیں گی۔مریم نواز نے تعلیمی اداروں میں اپنی تقاریرسے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔ مریم نواز کو 2017 کے لئے دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل کیا گیا، پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی، مریم نواز سڑکوں پر نکلیں تو کرائوڈ پلر کہلائیں، سیاسی مخالفین کو جرات سے للکارا، مریم نواز والد کے ساتھ ڈٹ کھڑی ہوئیں اور سیاسی جانشین کہلائیں۔مریم نواز کو 22 نومبر 2013 کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا انچارج مقرر کیا گیا، مریم نواز نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپس دلائے، پارٹی کو یوتھ میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔پارٹی قیادت نے مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب کے لئے نامزد کیا، یوں پاکستان اور پنجاب کی نئی سیاسی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے جس میں مریم نواز بطور وزیراعلی پنجاب حلف اٹھائیں گی۔
