محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے 21 فروری کے دوران ملک کےبالائی/وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
’محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دوران مری ،گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہا الدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
18 اور 19 فروری کو ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔