نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینیئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، افسران سے کہتی ہوں کہ دھمکیوں سے مرعوب نہ ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
