کشمیر ایک بد ترین جیل خانہ بنا دیا گیا

اسلام آباد:

چئر مین جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور سابق کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں

وکشمیر نے وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی کے دورہ جموں وکشمیر کو مظلوم اور تباہ حال کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک پریس انٹرویو میں واضح کردیا کہ مودی ریاست کے تشخص کو ختم کرنے کے بعد اکثر وہاں کا دورہ کرکے دنیا کو دھوکہ دیتے ہیں کہ کشمیر اس کے عہد میں ترقی کررہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر ایک بد ترین جیل خانہ بنا دیا گیا، جہاں سبزے سے لے کر انسان تک ہر چیز پر بی جے پی کا تسلط ہے۔ ہندوستان دنیا کو فوجی مقاصد کی سڑکوں اور ریلوے لائنوں کا حوالہ دے کر کشمیر کی اقتصادی ترقی کے جھوٹے دعوے کر رہا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کی زراعت، باغبانی اور معیشت ختم کردی گئی ہے۔ چند خاندانوں کا ناچ گانا دکھا یا جارہا ہے۔ ملازمتوں سے نکالنے کے بعد بہت سارے خاندان مفلس بنادیے گئے ہیں۔ ہندوستانی غیر ریاستی باشندوں کو لاکھوں کی تعداد میں ڈومیسائل ایشوع کر کے اصلی باشندوں اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ ریاستی اراضی کے لاکھوں ایکڑ فوج کے قبضے میں ہیں اور دس لاکھ فوجی گردنوں پر سوار ہوگئے۔ سیاسی الزامات لگاکر کشمیر یوں کے گھر اور کھیت و کھلیان نو ٹفائی notify کرکے سرکار ہند کی تحویل میں دیے گئے ہیں۔ مدارس اور اسکول جو نجی ملکیت میں تھے، ان کو سر بہ مہر کردیا گیا اور مولویوں اور اما موں کے ضمیر کھوٹے پیسوں کے عوض خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی اور دستوری حقوق چھینے گئے ہیں اور ہزاروں نوجوان اور سیاسی رہنما جیلوں میں گھسیٹے جارہے ہیں۔ عدالتیں برائے نام ہیں، جہاں کسی کی ضمانت نہیں ہونے نہیں دی جاتی ہے۔ ہندوستان سے کشمیر کے آخری کونے تک مسلمانوں سے مار مار کر شری رام جئے کے نعرے دلوانے جارہے ہیں۔ مسجدیں مسمار اور مندر تعمیر کیے جارہے ہیں۔ سیکولرازم کا جنازہ نکال کر ہندوتوا کو ملکی مذہب بنا گیا ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعظم مودی ترقی اور خوشحالی کا دعوٰی کر رہے ہیں ، کشمیر کا دورہ کرتے ہیں اور لچھے دار تقریروں سے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اگر ہندوستانی ڈکٹیٹر میں ہمت ہے تو وہ کشمیر سے تمام موجودہ قوانین ہٹاکر عوام کو آزادی سے بات کرنے کا موقعہ دے اور پریس پر عائد کردہ تمام پابندیاں ہٹائے۔
مو

اپنا تبصرہ لکھیں