پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آ گئی 302 ارکان نے حلف اٹھا لیا ، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان آمنے سامنے آ گئے ، تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ، چور ایم این ایز ، گھس بیٹھیے نامنظور ، آئی آئی پی ٹی آئی ، دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا ، ایک زرداری سب پر بھاری اور دیگر نعرے لگتے رہے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے عمران خان کی شکل کا ماسک مارنے کی کوشش کی دونوں اطراف سے ارکان نے اپنی اپنی جماعتوں کی قیادت کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
