الخدمت فاؤنڈیشن‘ پاکستان‘ ملک بھر میں مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی بہترین تنظیم ہے‘ جو یتیموں کے لیے آرفن کیئر سینٹر قائم کیے ہوئے ہے‘ اور نادار لوگوں کے لیے ضرورت کے مطابق مالی امداد‘ راشن کا انتظام کرتی ہے اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے انہیں بلا سود قرض دیتی ہے اور روزگار کے قابل بنانے کے لیے سلائی مشینیں بھی دیتی ہے‘ معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز کا انتظام بھی کرتی ہے
