سردار طاہر محمود کو اسرار الحق مشوانی کی مبارک باد

اسلام آباد

الیکشن کمشن ایف ایٹ مرکز کے چیئرمین رانا محبوب احمد اور الیکشن کمشن کے ممبرز مشتاق احمد میو اور ناصر احمد جعفری نے انجمن تاجراں ایف ایٹ مرکز کے انتخابات کے نتائج جاری کردیے ہیں جس کے مطابق تاجر شاہین گروپ نے385 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے‘ تاجر شاہین گروپ کے راہنماء سردار طاہر محمود کو انجمن تاجراں ایف ایٹ مرکز کے انتخابات میں کامیابی پر اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو ی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن اسرار الحق مشوانی نے مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ تاجروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرتے رہیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں