ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی الا نینو موسمی واقعات پر ایک نئی رپورٹ شائع
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الا نینو کے اثرات 2023-2024 کے عرصے میں اپنے عروج پر پہنچ گئے تھے۔ تا ہم اب بتدریج اس میں کمزوری آتی جا رہی ہے، لیکن آنے والے مہینوں میں عالمی آب و ہوا اور درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔
ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل سیلسٹے ساؤلو،جن کے خیالات بھی اس رپورٹ میں شامل ہیں، نے کہا، “جون 2023 کے بعد سے ہر ماہ ماہانہ درجہ حرارت کا ایک نیا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ 2023 اب تک کا سب سے گرم سال رہا ہے۔ الا نینو نے اس ریکارڈ درجہ حرارت میں اپنا حصہ ڈالا، لیکن گرین ہاؤس گیسیں بلاشبہ ” اس نتیجے کی اصل ذمہ دار ہیں۔”
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ الا نینو، جو گزشتہ سال معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا موجب بنا تھا، امسال مارچ اور مئی کے درمیان بھی انتہائی درجہ حرارت کا سبب بن سکتا ہے۔