اسلام اباد۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پی ٹی ائی پنجاب کے نائب صدر انجینئر افتخار چوہدری نے ایک نیا اسلوب اپنا کر اس رمضان کو منانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جب سے میرا بائی پاس کا اپریشن ہوا ہے میں جسمانی طور پر زیادہ واک نہیں کر سکتا تو نوجوان اور صحت مند لوگ جہاں پر سڑکوں پہ جدوجہد کر رہے ہیں جس طرح سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور ان کے ساتھی شارع دستور پر اج عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں تو میں نے اپنی جگہ قران سے رشتہ کو مضبوط کر لیا روز تین چار پارے تلاوت کر کے اللہ تعالی سے اپنے قائد کی رہائی کی دعا کروں گا انہوں نے کہا کہ یہ فاسد حکومت انشاءاللہ مرے پورا یقین ہے جلد ختم ہو گئی اور یہ جو راستہ میں نے اپنایا ہے یہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر معمر شخص کو اپنا لینا چاہیے یہ روزہ جہاں ہمیں اللہ سے جوڑتا ہے کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے روزہ دار اور میرا اپس میں 11 تعلق ہے اور میں اس کا اجر اس کو دوں گا رمضان شریف میں عبادات کرنے کا اللہ اجر بھی زیادہ دیتا ہے تانیہ اسلام اباد ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انجینیئر افتخار چوہدری نے کہا کہ میرا اللہ عمران خان کو ہمارے درمیان لائے گا
