جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ 19 دسمبر بروز جمعرات 3 بجے دن دفتر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید مودودیؒ بلڈنگ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ 22 دسمبر کو اسلام آبادمیں ہونے والے کشمیر مارچ اور موجودہ ملکی سیاسی حالات کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔
