راولپنڈی ۔پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب نائب صدر پنجاب انجینئر افتخار چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب مذاق بند کر دے انہوں نے این اے 81 میں بلال اعجاز ورک کی سیٹ چھین کر قیوم نا عرہ کو دینے کی پرزور مذمت کی انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ اٹھ فروری کو ہونے والا انتخاب اج بھی جاری ہے اور میرا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیٹیں جس طرح ہمارے قائد عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ یہ چھینا جھپٹی الیکشن کمیشن جاری رکھے گا ہم اس بات کی پرزور مذمت کرتے ہیں کہ بلال اعجاز ورک نے عمران خان کا صحیح مجاہد ہو کر الیکشن لڑا اور جیتا اور یہ جیت عمران خان کی جیت تھی اس طرح کے فیصلوں سے حلقے کے عوام کے اوپر برا اثر پڑے گا یہ انے والا وقت بتائے گا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے بہت کچھ برداشت کیا جعلی اور جھرلو الیکشن الیکشن بھی برداشت کی ہے ایسا لگتا ہے کہ اب خرم دستگیر بھی اسی طرح الیکشن کو چرانے کا حربہ استعمال کریں گے پاکستان تحریک انصاف اس بات کی پرزور مذمت کرتی ہے جس کا حق ہے اس کو ملنا چاہیے گجرانوالہ نے اس بار تاریخ کا پانسا پلٹ دیا شہر سے بدمعاشی چور بازاری کا خاتمہ کر دیا یاد رہے انجینیئر افتخار چوہدری نے مزید کہا کہ یہ وہ شہر ہے جہاں پہ ہمارے قائد پر حملہ ہوا تھا حمہ آور اللہ کے فضل و کرم سے سب منہ کی کھا چکے ہیں
بیرسٹر گوہر خان نے سچ کہا تھا کہ یہ لوگ اپنے بچوں کے سامنے بھی یہ نہیں کہہ سکیں کہ ہم جیتے ہیں فارم 47 کی پیداوار پاکستان کے عوام اور این اے 81 کے عوام کو کسی طرح نمائندگی کا دعوی نہیں کر سکتے
