اللہ تعالی ابن آدم کے نیک عمل کو دس سے سات سو گنا کر دیتا ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالی ابن آدم کے نیک عمل کو دس سے سات سو گنا کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے روزے کی جزا میں خود دیتا ہوں کیونکہ روزہ میرے لیے ہے اور بندہ اپنی خواہشات اور کھانے پینے کو میرے لیے ترک کر دیتا ہے اور روزہ ، روزہ دار کے لیے ڈھال ہے اور روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں ایک خوشی افطاری کے وقت اور دوسری خوشی بروز قیامت اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے وقت نصیب ہو گی۔