۔ ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت اجلاس

کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز نے اسلام آباد کیرئیر کالجز کی ملک میں فرنچائز دینے کے تحریری معاہدہ سمیت تعلیمی اور انتظامی خدمات کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی۔ ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام نے بریفنگ دیتے ہوئے تحریری معاہدے، ملک بھر میں فرنچائز کو کنٹرول کرنے ،پیشہ وارانہ تعلیمی اور انتظامی خدمات،مالی لین دین و دیگر باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اسلام آباد کیرئیر کالجز کی 100 برانچز کھولنے کی جامع حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی پر ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ 20 مارچ کے بعد زور وشور سے فرنچائز کی تشہیری مہم شروع کر دی جائے گی۔ ڈی جی پروفیسر محمد عامر نے فرنچائز کی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کالج ایک نظریاتی ادارہ ہے۔ جسکی سوچ کا محور اور مرکز قومی مفاد ہے۔ ہم ملک کے لئے محنتی اور ایماندار قیادت تیار کرنے کے لئے ملک کے شہر شہر اور کونے کونے کو اپنی سرگرمیوں کا مسکن بنائیں گے۔ اجلاس میں چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار بھی موجود تھے