بندگی کا احساس اور شعور پیدا کرنا

روزے کا چھٹا مقصد روزہ دار میں بندگی کا احساس اور شعور پیدا کرنا ہے۔ یہ انسان کے شعور میں اللہ کی حاکمیت کے قرار کو مستحکم کرتا ہے تا کہ اللہ تعالی کے احکامات کو بجا لاتے ہو انسان اپنی آزادی اور خود مختاری سے دست بردار ہو جائے۔ روزہ کی حالت میں وہ اللہ تعالیٰ کی حلال کی ہوئی چیزوں کو اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کے حکم کی وجہ سے حرام کر لیتاہے اوراس بات کا ثبوت دیتا ہے کہ میرا رب مجھے کسی بھی قسم کے سکون و آرام چین و راحت اور خوہش کو چھوڑنے کا حکم دے تو میں اس کے لیے ہر وقت تیار ہو ں۔ اس سے انسان میں اطاعت الٰہی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ روزے میں اگرچہ بظاہر دوخواہشات پر پابندی لگائی گئی ہے جو کہ غذا اور جنسی خواہش ہے لیکن اس کی اصل روح یہ ہے کہ انسان ہر اس کام سے باز رہے جس کو شریعت نے منع کیا ہے۔ 
حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے روزے کی حالت میں جھوٹ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑا وہ جان لے کہ اللہ کو اس بات کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ بھوکا اور پیاسا رہے۔ ( بخاری شریف ) 

اپنا تبصرہ لکھیں