اللہ پاک ہم سب کو ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے

ہ روزہ انسان کو جسمانی صحت عطا کرتا ہے۔ جس طرح حد سے زیادہ فاقہ اور بھوک جسم کو کمزور کر دیتی ہے اس سے کہیں زیادہ حد سے زیادہ کھانا پینا انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اگر مسلمان حضور نبی کریم ﷺ کے دین پر مکمل طور پر عمل کرنا شروع کر دیں تو وہ کئی قسم کی بیماریوں سے نجات حاصل کر لیں۔ لیکن آج ہم شریعت کے احکام کو بھلائے بیٹھے ہیں اور اپنے آقا و مولا کی رحمتوں سے محروم ہوئے بیٹھے ہیں۔آج ہماری زندگی طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے اور ہمارا ذہنی سکون تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم نفسانی خواہشات کا غلام بننے کی بجائے احکام الٰہی پر عمل کریں اور اسلامی عبادات اور احکام سے روحانی و نفسانی سکون حاصل کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ لکھیں