بوجھ ڈالنے کی درخواستیں نیپرا کو موصول

بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا ایک اور بوجھ ڈالنے کی درخواستیں نیپرا کو موصول ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ درخواستیں آئندہ مالی سال کے لیے 6 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی ہیں۔

گیپکو کی جانب سے 376 ارب، میپکو نے 160 ارب روپے، کیسکو 236، ٹیسکو نے 92 ارب، پیسکو نے 67 اور سیپکو نے 35 ارب 70 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں