پرتکلف افطار عشائیہ کا اہتمام

سینئر صحافی اینکر پرسن و جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم اور معروف کالم نگار انجینئر افتخار چوہدری کے اعزاز میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی جانب سے خصوصی پرتکلف افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ میں بڑی تعداد میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات پاک میڈیا کے عہدے داران نے شرکت کیا اور پاکستان قونصلیٹ سے پریس قونصلر چوہدری عرفان بطور خاص اعزازی مہمان شریک ہوئے جبکہ صدارت صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم ملک فہد رفیق کھوکھر نے کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ نے سر انجام دے ،عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نے عشائیہ میں شریک شرکاء کو ویلکم کیا اور مہمان خصوصی رانا عظیم اور انجنئیر افتخار چوہدری کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انکی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔جس پر رانا عظیم اور انجنئیر افتخار چوہدری نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے زمہ دران کو ایک ساتھ دیکھ کر ملکی یکجہتی نظر آئی ہمیں اس وقت پاکستان میں بھی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اورسیز پاکستانی ملکی سرمایہ ہیں ہماری ملکی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں آنے والا ہے بہتر ہو گا اگلے تین ماہ میں اہم خوشخبری ملے گی پاک میڈیا پوری ٹیم اوورسیز کے لیے ایک مثبت آواز ہیں اور پاک سعودی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ہم مشکور ہیں سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیتے ہیں۔ تقریب سے پریس قونصلر عرفان چوہدری اور کیمونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی اپنے خطاب میں رانا عظیم اور افتخار چوہدری کو عمرہ کی مبارکباداور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کی صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں